اسلام آباد(سوات نیوز)اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے اور انہوں نے اگلے لائحہ عمل کی تیاری کے لیے پارٹی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکا چوتھے روز بھی موجود ہیں۔ مارچ میں شریف جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کا جوش و ولولہ تاحال جوان ہے۔ نمازِ فجر کے بعد سے آزادی مارچ کے شرکاء مختلف سرگرمیوں میں مشغول ہیں، ایک جانب کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنی مدد آپ کے پنڈال کی صفائی کی تو دوسری جانب کارکن کھیل تماشوں میں بھی مصروف رہے۔ کہیں کارکن فٹبال کھیلتے دیکھے گئے تو کہیں چادر کی مدد سے اپنے ساتھی کو فضا میں اچھالتے نظر آئے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی شوری ارکان اور صوبوں کے امیر شریک ہوئے، اجلاس میں حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد اگلی حکمت عملی پر حتمی مشاورت کی گئی، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان مولانا فضل الرحمان پنڈال میں کریں گے
842 total views, no views today



