سڈنی(این این ائی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا پہلا میچ بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود کردیا گیا اور پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 115 رنز بنائے اور یوں ڈی ایل میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے 3.1 اوورز میں 41 رنز بٹورے لیکن بارش کے باعث میچ ایک بار پھر روکنا پڑا اور کافی دیر تک بارش نہ رکنے کے سبب امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا یوں پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
1,024 total views, 2 views today
Comments