سوات(سوات نیوز)ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے خصوصی احکامات پر معاشرے میں گھومنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے اختر ایوب خان اور ان کے ٹیم نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے انیس علی ولد حیدر علی سکنہ چارسدہ، امتیاز علی ولد امیر زمان سکنہ پشاور، حضرت بلال ولد دور محمد سکنہ لال کالونی تھانہ ملاکنڈ ایجنسی سے 5160گرام چرس، 2عدد پستول 30بور اور 25عدد کارتوس برآمد کرکے اُن کے خلاف تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کی دوسری کاروائی میں منشیات سمگلر زاہد اللہ ولد حبیب الرحمن سکنہ ماشو خیل پشاور سے 1079گرام چرس برآمد کئے اسی طرح بدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبد الرشید ولد شاہ وزیر خان سکنہ غریب آباد کوٹہ سے 885گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی پورے وسائل بروئے کار لائینگے۔
1,102 total views, 2 views today