سوات(سوات نیوز) مینگورہ شہر کے ایم پی اے اور چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم مینگورہ میں ہونے کے باوجود بی اے کے امتحان میں امیدوار کی حیثیت سے غیر حاضر رہے۔ روزنامہ مشرق کے خبر کے مطابق فضل حکیم نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی اے کے لئے پرائیویٹ داخلہ کیا تھا۔ ودودیہ ہائی سکول ان کا امتحانی ہا ل تھا.اخبار کے مطابق جب اسکی اطلاع پر جب میڈیا کی ٹیم ہال میں گئی،تو وہاں فضل حکیم غیر حاضر تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل حکیم امتحان کے غیرحاضر ہونے کے بعد مبینہ طور پر اس کے پرچے کوئی اور حل کرکے یونیورسٹی میں دے گا، جس کے بعد اس کو امتحان میں پاس کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیئرمین ڈیڈک سے ان کے موبائل نمبر پر بار بار رابطہ کیا گیا، لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ آخری بار جب ان کو فون کیا گیا تو ان کے گن مین نے اٹھایا اور کہا کہ صاحب ایک جنازے میں ہیں۔ چیئرمین ڈیڈک کی امتحان میں غیر حاضری اور مبینہ طور پر بعد میں پاس ہونے کے بارے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈاریکٹر ریاض محمود سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ اس طرح پاس ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر امتحانی ہال سے امیدواروں کی اٹینڈنس شیٹ آتی ہیں اور جو لوگ غیر حاضر رہتے ہیں، ان کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں میرٹ کی بالا دستی ہے۔ امتحان دینے والا کوئی بھی ہو، سب کو ہم ایک نظر سے دیکھتے ہیں۔ مینگورہ کے ایم پی اے اور چیئرمین ڈیڈک کی بی اے پاس کرنے کی خواہش پر پانی پھرنے کے بعد انتظامیہ نے امتحانی ہالوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ اس سلسلے میں تمام امتحانی سینٹروں کے عملہ کو آگاہ کردیا گیا کہ کسی بھی امتحانی ہال میں انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر میڈیا کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
1,035 total views, 2 views today