کالام، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سوات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹراسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کرکے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا تھا جس کے تحت سوات ملاکنڈ کے تمام دیگر علاقوں کے کرایوں میں کمی سمیت منگورہ تا وادی کالام کرایہ 250 روپے سے کم کرکے 116 روپے فی سواری کا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔
حکم نامہ جاری ہونے کے بیس دن سے زیادہ گزرنے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ والے بدستور پرانا کرایہ وصول کررہے ہیں۔سوات ٹرانسپورٹ مالکان نے نیا کرایہ نامہ مسترد کرتے ہوئے خوازہ خیلہ، مدین ، بحرین تا کالام پہیہ جام ہڑتال کیا تھا۔ اس دوران انتظامیہ نے کرایہ نامہ پر نظر ثانی کرنے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کروایا تھا۔ کالام ٹرانسپورٹ مالکان کے مطابق انتظامیہ نے ان کو پرانا کرایہ برقرار رکھنے کی اجازت دی ہے، اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین عابد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے منگورہ تا کالام پرانا کرایہ نامہ کی اجازت کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ منگورہ تا کالام پرانا کرایہ برقرار نہیں کئے ہیں البتہ کرایہ ناموں دوبارہ پر نظر ثانی کیا جائے گا۔ انتظامیہ اگلے چند دنوں میں آپریشن کریں گے اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔ واضح رہے کہ منگورہ تا کالام کرایہ میں سیلاب سے تباہ شدہ خراب سڑک کی وجہ سے تقریباََ تیس فیصد اضافہ کیا تھا جو منگورہ تا بحرین سڑک کی بحالی کے بعد بدستور جاری ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور سڑک کی بحالی کے بعدعوان کو رلیف نہ ملنے کے باعث لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کریا۔
394 total views, 1 views today