سوات (سوات نیوز)سابق وفاقی وزیراورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ملک عظمت خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، جمہوریت اورملکی دفاع و استحکام کے لئے قربانیاں دے کر پیپلزپارٹی نے تاریخ رقم کی ہے، فضل حیات چٹان کی شہادت سے جو خلاء پیداہواہے، پانچ سال گزرنے کے باوجود بھی وہ پورا نہ ہوسکا، شہید فضل حیات چٹان کو خراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کی نقش وقدم پر چلتے ہوئے خودکو عوامی خدمت کیلئے وقف کریں، ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اورسابق ناظم فضل حیات چٹان کی پانچویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا برسی تقریب سے پیپلزپارٹی سوات کے صدر اورشہیدفضل حیات چٹان کے بھائی عرفان چٹان،اقبال حسین بالے، شمشیر علی ایڈوکیٹ، واجد علی خان، دوست محمد خان، اورنگزیب جانباز، ڈاکٹر خالد محمود، شاہی خان، سجاد باغی، شوکت سلیم ایڈوکیٹ، شاکر اللہ خان، بابر خان، مفتی ریاض، انور زمان خان، ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر فاروق علی اور اپر سوات کے قائدین نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور پارٹی کے جیالوں نے ملک وقوم کے خاطر جوقربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کاحصہ بن چکاہے، انہوں نے کہ اکہ وقت کاتقاضہ ہے کہ ہم اپنے شہداء کی نقش وقدم پر چلتے ہوئے خود کوخدمت کیلئے وقف کردے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورغریب عوام ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں اور ان غریب لوگون کیلئے شہیدفضل حیات چٹان نے خود کو وقف کررکھاتھا، فضل حیات چٹان پارٹی کافخراورایک بے لوث عوامی خدمتگار تھے، انہوں نے ہمیشہ حق وصداقت کاساتھ دیا۔ فضل حیات چٹان کی پوری زندگی لوگوں کی خدمت سے بھارت ہے۔ عوامی خدمات کے حوالے سے شہید نے ایک ایساتاریخ رقم کیاہے جو رہتی دنیا تک یادرکھی جائیگی، انہوں نے کہا کہ قائدعوام بھٹو شہید اور محترمہ بینظیربھٹوشہید نے بھی جمہوریت اوردھرتی کیلئے خود کوقربان کردیا لیکن اصولوں پرسودے بازی نہیں کی۔
1,278 total views, 4 views today