اسلام آباد(ان لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایسی صورتحال پیدا کردی ہے کہ کوئی اب وزیراعظم بننے کو تیار نہیں۔ اسلام آباد میں چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں اور حکومت بھی آگے بڑھنے کو تیار نہیں، ہم آزادی مارچ کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کارکن پاکستان کی بڑی شاہراہوں پر موجود ہیں، کارکنوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ مسافروں کا خاص خیال رکھیں، وزیراعظم استعفیٰ دے دیتے تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا، معاملے کو مزید خرابی اور تشدد کی طرف نہ لے جایا جائے
948 total views, no views today
Comments



