سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں سوات کے سیاحتی مقامات میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری رہیگا، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاوہ بریکوٹ ، خوازہ خیلہ، کبل ،کالام اور مٹہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، دوسری طرف سوات کے پرفضا مقامات وادی مہوڈنڈ ، اتروڑ اور مالم جبہ کےپہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے، کالام سے ہمارے نمائندے عزیز کالامی کے مطابق سیاح بڑی تعداد میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے کالام پہنچ گئے ہیں ،جہاں وہ موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں ۔
1,122 total views, no views today
Comments



