ممبئی: ایشوریا رائے بچن نے ایک مرتبہ پھر اداکاری کے میدان میں آنے کی ٹھان لی ہے۔اطلاعات کے مطابق منی رتنم نے اداکارہ ایشوریا رائے کو فلم کی پیش کش کردی ہے۔ اور انھیں اپنی نئی فلم کا اسکرپٹ دے دیا ہے جس کا وہ ان دنوں مطالعہ کررہیں ہیں ۔ منی رتنم کو یقین ہے کہ سابق ملکہ حسن
ان کی فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں کریں گی ۔
ذرائع کے مطابق ایشوریا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا کے ائٹم سانگ پر پرفارم کرنا چاہتی تھی اور اس کے لیے انھوں نے گانے کے کچھ فقرے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا مگر سنجے لیلا بھنسالی کے انکار کے بعد وہ فلم میں پرفارم نہیں کرسکی تھیں اب ان کی نظریں منی رتنم کی آنیوالی فلم پر ہیں ۔
681 total views, no views today
Comments


