سوات (سوات نیوز )جماعت اسلامی خیبر پختونخو ا کے نائب امیر مولانا محمد اسماعیل نے کہاہے کہ رسول ؐ کی اطاعت و پیروی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، رسول ؐ کی سچی محبت اور عشق ہر مسلمان کی دل میں موجود ہوتا ہے، رسول ؐ نے جس دین کو قائم کیا ہے جماعت اسلامی اسی مشن کے لیے سرگرم عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ اور چارباغ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے حضورؐ کی زندگی مشعل راہ ہے رسول ؐ کی بعثت کے بعد دنیا سے جہالت کا خاتمہ اور لوگ امن کی زندگی گزار نے لگے تھے کانفرنسز سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے بھی خطاب کیا۔
766 total views, 4 views today
Comments