مینگورہ ،آل پاکستان کلر کس ایسو سی ایشن کی مر کزی صدر حا جی محمد اسلم خان کی ہدایات اور ایہکا کے سنٹر ایگز یکٹیو کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں 28,27اور 29نو مبر کو ضلع بھر میں کلر کس برادری کی تالہ بند اور قلم چھوڑ ہڑ تال کے پہلے روز آج ضلع بھر کے تما م سر کاری اداروں میں کلر کوں نے مکمل قلم چھوڑ ہڑ تال کی کلر کس برادری نے اتحاد یکجہتی کا مظاہر ہ کیا جس کے با عث دور دراز سے دفا تر میں آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔اس مو قع پر ال پاکستان کلر کس ایسو سی ایشن کے ضلع صدر علی رحمان ایجو کیشن ڈیپا رٹمنٹ کے جنر ل سیکر ٹری غلام احد اور دیگر عہدیداران نے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور ہڑ تال کلر کوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ایہکاکی طر ف سے پیش کر دہ چار ٹراف ڈیمانڈ کی منظو ری کیلئے ابتدائی طو ر پر ہڑ تال کا اعلان کیا گیاہے اور ائندہ کا لا ئجہ عمل طے کیا جا ئیگا اس مو قع پر محکمہ تعلیم کے تمام ضلع دفا تر میں بھی مکمل تالہ بند اور قلم چھوڑ ہڑتال رہیں ۔
1,284 total views, no views today


