مینگورہ، برہ بانڈئی میں موٹر سائیکل کے ٹکر سے ایف سی کا اہلکار زخمی جبکہ مینگورہ میں نشہ زیادہ مقدار میں کرنے کیوجہ سے لاہور کا رہایشی شخص جاں بحق ہوگیا۔گزشتہ روز برہ بانڈئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے ٹکر سے ایف سی اہلکار امان اللہ شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مینگورہ کس روڈ میں لاہور کا رہائشی اکرام ولد محمد خلیل نے نشہ زیادہ مقدار میں کرنے کیوجہ سے جان دیدی،لاش کو سیدو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
مینگورہ، چارباغ کے نواحی علاقہ دکوڑک میں پرانا مارٹر گولہبرامد،سیکورٹی حکام نے تحویل میں لیکر محفوظ مقام منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت چارباغ کے علاقہ دکوڑک میں کھیتوں سے پرانا مارٹر گولہ پڑا ہوا ملا جسے سیکورٹی حکام نے تحویل میں لیکر محفوظ مقام منتقل کردیا۔مارٹر گولہ 81mmاور کئی کلو وزنی ہے۔
895 total views, no views today


