سوات،مینگورہ میں امن کمیٹی کے رکن کو دھمکی آمیز کالز کرانے والی سالی کو 3ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیاجبکہ ایک ڈاکٹر کی جانب سے بھتہ وصولی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے پربنڑ پولیس نے 182کے تحت استغاثہ کردیا،بنڑ پولیس کے مطابق مینگورہ کے علاقے نویکلے کے امن کمیٹی کے رکن بہرام خان سکنہ نویکلے کو نامعلوم افراد کی جانب سے ٹیلی فون پر دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی رپورٹ پولیس نے درج کرکے سی ڈی آر اور سائنسی طریق دے تفتیش کی اور بہرام خان کی سالی مسماۃ رضیہ زوجہ یعقوب شاہ سکنہ مولوک آباد اور دیگر تین ملزمان آدم خان ، شوکت علی پسران ریخمین،نصیب ذادہ ولد فضل کریم ساکنان گلی گرام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موبائل سم اور موبائل سیٹ بھی برآمد کرلیاگیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے پولیس کے مطابق وجہ عداوت ملزمہ اوربہنوئی کے مابین گھریول چپقلش بتایا جاتا ہے،بنڑ پولیس کے مطابق ایک دوسرے کیس میں پولیس نے پچیس ستمبرکو ڈاکٹر حبیب احمد ولد محمد کریم سکنہ باغ محلہ کس روڈ کی جانب سے بھتہ وصولی کے لئے فون کالز موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم اس کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا اور پولیس نے ڈاکٹر حبیب کے خلاف استغاثہ182کے تحت رپورٹ درج کرلی ہے پولیس کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر حبیب نے اپنی رپورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ نامعلوم ملزمان انہیں کالز کرکے دس لاکھ روپے کا بھتہ طلب کررہے ہیں اوررقم نہ دینے کی صورت میں بیٹے کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن ان کا یہ مقدمہ تفتیش کے بعد جھوٹا ثابت ہوا ہے ۔
812 total views, no views today


