مینگورہ (سوا ت نیوز)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اعجاز خان نے کہا کہ ہے کہ سوات سنیما میں اس وقت سٹیج شو ہورہا ہے جس میں ناچ گانے جاری ہے جو اسلامی اور پختون روایات کے خلاف ہے لہٰذا اس پر فوری اور مکمل پابندی لگائی جائے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام اسلام پسند اور امن پسند ہیں وہ اسلام اور پختون روایات کیخلاف کوئی بھی اقدام برداشت نہیں کرسکتے مگر اس کے باوجود بھی بعض لوگ باربار ان کے صبرکا امتحان لیتے ہیں اگر سٹیج شو اور سرکس وغیرہ کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اس کے نتائج ٹھیک نہیں ہوں گے لہٰذا انتظامیہ یہ سلسلہ فوری طورپربند کرے بصورت دیگر جے یو آئی اس سلسلے میں عنقریب لائحہ عمل تیار کرے گی۔
1,201 total views, no views today
Comments



