سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے یوتھ ونگ کے کابینہ میں من پسند افراد کو اہم عہدے دینے کیلئے کمیٹیوں میں مسلسل ردوبدل جاری ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق یوتھ ونگ کی صدارت کیلئے مبینہ طورپر پیراشوٹ پر ایک شخص کو لایا جارہا ہے، جس کیلئے ایک کمیٹی کے بعد دوسری اور پھر تیسری کمیٹی بنتی ہے تاکہ جس شخص کو مبینہ طور پرصدارت دیا جارہاہے اس پر کوئی اعتراض نہ کرسکے۔ اس حوالے سے پرانے کمیٹی کے ممبر علی باچا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تنظیم نو کیلئے ہر تحصیل کی سطح پر درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے تاریخیں دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئی شخص پیراشوٹ پر نہیں ائے گا، بلکہ میرٹ پر فیصلہ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ 12 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جس میں پرانے کمیٹی کے ممبران بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا کام فارم جمع کرانے تھے اب سلیکشن کیلئے ایک اور کمیٹی بنائے جائیگی ، جو یوتھ ونگ، ایم ایس ایف، اور سوشل میڈیا کیلئے تنظیم سازی کرے گی ۔ دوسری جانب کارکن بھی اس انتظار میں ہے کہ پارٹی واقعی میرٹ پر فیصلہ کرینگے یا پیراشوٹ پر انے والے کو اہم عہدہ دیا جائیگا
1,325 total views, no views today



