مینگورہ ،رحیم آباد پولیس سٹیشن کے علاقہ ڈھنڈونوں قلعہ ‘تختہ بند میں نامعلوم 32 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ‘ پورے علاقے میں خوف و ہراس ، واقعات کے مطابق رحیم آباد پولیس سٹیشن کے علاقہ ڈھنڈونوں قعلہ سے 32سالہ نوجوان کی لاش ایک نالی سے برآمد ہوئی ہے ۔ نامعلوم لاش کو پہلے ہسپتال اور پھر تحصیل میونسپل ایڈمسٹریشن کے حوالے کردیا۔ قتل کی اس دلیرانہ واردات کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔سوات میں پہلے سے امن کا جنازہ نکل چکا ہے شام کے بعد عام شہریوں نے گھروں سے نکلنا بند کردیا ہے ، ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ ابھی مجھے کوئی ٹارگٹ کلر گولیسے اڑادے گا۔
880 total views, no views today
Comments


