سوات (سوات نیوز) ڈائریکٹر جامعہ تفہیم القرآن مردان ڈاکٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ رسول اللہ ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔ رسول اللہؐ تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں، انہوں نے امت کو آپس کے تفرقوں اور نفرتوں سے منع کیا ہے، رسول اللہ ؐ کی تعلیمات میں امت کے اتحاد کا درس ملتا ہے، امت متحدہوتی تو کوئی غیر مسلم مسلمانوں کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرتا۔
1,088 total views, 2 views today
Comments