بریکوٹ (ریاض احمد سے)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال تحصیل دورش کے صدر عبدالمجید خان ایڈوکیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین و سینئر رہنما تحصیل دوروش گل نیاب خان نے کہا ہے کہ ضلع چترال اور خصوصا تحصیل دورش میں پاکستان پیپلزپارٹی فعال اور منظم ہے وارڈ کے سطح پر تنظیم سازی اور نئی ممبرشپ کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکن ہما رے لئے قابل احترام اور قیمتی اثاثہ ہے۔ کارکنوں کیلئے ہر وقت میر ے دورزے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر ایا ہے۔ ملک میں کمر توڑ مہنگائی بے روزگاری نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔ بجلی کے بلوں میں ناروا ٹیکس گریب عوام کا جینا محال ہو گہا ہے۔ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیرمین بلاول بھٹو زرداری، صوبائی صدر ہمایون خان، ضلعی چترال کے صدر سیلم خان، کے قیادت پر مکمل اعتمادہے۔ انشااللہ ضلع چترال میں پاکستان پیپلزپارٹی مرید فعال اور مستحکم کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروائے کار لا ئیں گے، ہر تحصیل کے سطح پر ورکرزکنونشن کا انعقاد کر یں گے اور نئی ممبر شپ کیلئے بھی جامع منصوبہ بندی کر یں گے۔ انشااللہ ائندہ بلدیاتی الیکشن اور جنرل الیکشن میں ضلع چترال میں پا کستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط قوت بن کر ابھر ے گی۔
1,314 total views, 2 views today