مینگورہ ،صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع سوات میں بھی واپڈا ہائیڈرو یونین سوات سرکل کے زیر اہتمام مرکزی ، صوبائی قیادت کے ہدایات کے روشنی میں میرٹ کے بر عکس پرویز اختر شاہ کو بحیثیت چیف ایگزیکٹیو تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس میں سوات سرکل کے تمام یونٹوں کے عہدیداران اور واپڈا ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان نے کہا کہ ہائیڈرو یونین کے قائدین نے پرویز اختر شاہ کے تعیناتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ پورے پیسکو میں جاری ہے اور ہمارا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ان کی تعیناتی کے منسوخی کے احکامات جاری نہ کئے گئے ہو ں کیونکہ وہ ماضی میں مزدور کش پالیسیوں میں پیش پیش رہے ہیں اور محکمہ کے تباہی بربادی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کے ہدایات کے مطابق اس وقت دفتروں میں کام نہیں کریں گے جب تک ہمارا ون پوائنٹ مطالبہ منظور نہ کیا گیا ہوں ، ہمارا تالہ بند ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہیگا ، مظاہرے سے مینگورہ سب ڈویژن کے چیئرمین ظفر علی ناز ،اربن سب ڈویژن کے چیئرمین عبدالغفور بابا ، کبل سب ڈویژن کے چیئرمین حضرت حسین ،آر او افس کے چیئرمین حمایت اللہ اور کمپیوٹر سنٹر کے جی ایس عالمگیر خان بھی خطاب کیا ۔
706 total views, no views today


