بریکوٹ (ریاض احمد سے)بریکوٹ کے قریبی علااقہ شاہی نگر میں ٹریفک حادثہ، 25 سالہ نوجواں جاں بحق۔ تھانہ غالیگے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، واقعات کے مطابق بریکوٹ پیر بابا روڈ واقع علاقہ شاہی نگر کے رہا ئشی 25 سالہ نوجوان برکت علی ولد زاھد سپیندا موٹر سائیکل پر گھر سے بازار جا رہے تھے۔ شاہی نگر نجیگرام چوک میں مخالف سمت سے آنے والا سوزوکی سے جا ٹکرائی جس نے نتیجے میں برکت علی ولد ذاہد سپندا مرحوم جاں بحق ہو گئے۔ لواحقین نے فوری طبی امداد کیلئے سدوشر یف ہسپتال پہنچا یا مگر نو جوان برکت کے زخموں نے تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسا، برکت علی موت کے خبر پورے علاقے میں جنگل کے اگ کی طر ح پھیل گیا۔ مرحوم برکت علی۔ فضل ہادی، افتاب علی، فضل احد کے بھا ئی تھے۔ مرحوم نوجوان برکت علی ایک اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ مرحوم کی موت پر پورے کے عوام غم ذادہ ہے۔ مرحوم کو گزشتہ روز ہزاروں اشکبار انکھوں کے سامنے ابا ئی قبر ستان محلہ فضل ابا د کالونی میں سپر دخا ک کر دیا۔ مر حوم کی نماز جنارہ میں ضلع بھر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے کثرتعد اد میں شرکت کی۔
953 total views, 2 views today