مینگور ہ ، رکشہ ڈرائیوروں کا پکڑ دھکڑکے خلاف اے سی بابوزئ کے دفتر سامنے سخت احتجاج کیا ، دیر ، بٹ خیلہ اور دیگر علاقے پاکستان میں نہیں اتے جو ان نمبرز کے حامل رکشوں کو پکڑا جارہا ہے ۔ انتظامیہ غریب رکشہ ڈرائیوروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے بجائے دیگر مسائل پر توجہ دیں ۔ غریب رکشہ ڈرائیوروں سے رزق کا ذریعہ چھین کر عذاب الہی کو دعوت دے رہے ہیں ۔
رکشہ ڈرائیوروں نے یونین کے صدر کیلئے باقاعدہ الیکشن کا مطالبہ بھی کر ڈالا ، گزشتہ روز سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے انتظامیہ کے جانب سے باہر اضلاع کے نمبرز والے رکشوں کے پکڑ دھکڑ کی خلاف اے سی بابوزئ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا ۔ اگر دیگر اضلاع کے حامل نمبرز اے گاڑیاں سوات میں چل سکتے ہیں تو رکشہ کیوں نہیں کیا رکشہ والوں کو غریب ہونے کے سزادی جارہی ہے ۔ مظاہرین کا مزید کہناتھا ۔ رکشہ یونین کیلئے باقاعدہ الیکشن کیا جائے ۔ تاکہ رکشہ ڈرائیوروں کے مسائل حل کرنے میں اسانی ہو ۔ انتظامیہ کے جانب سے پکڑ دھکڑ کو بلاجواز قرار دیکر فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ بھی کردیا۔
332 total views, no views today


