مینگورہ (سوا ت نیوز) سوات پشتو ادبی کلتوری نڑی والا جرگہ کے زیر اہتمام شگئی میں کتاب اور موبائل کے عنوان کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا تھا جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے معروف شعراء و آدباء اور مایاناز پروفیسر ز نے شرکت کی، خصوصی مہمانوں کے طور پر فضل مالک، فضل الرحمن، پروفیسر عزیز احمد اور پروفیسر برہان الدین اور حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسدقاسم نے شرکت کی، اس موقع پرنڑی والا جرگہ کے چیئرمین بخت زر دریاب نے کہا کہ ہم موبائل کے خلاف نہیں بلکہ اس کے غلط استعمال کے خلاف ہیں، پروفیسر ڈاکٹر برہان الدین لیکچرر جہانزیب کالج نے اسلامی پوائنٹ آف ویو سے اس موضوع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر ہم بچوں کی صحیح تربیت کریں اور اسے مناسب وقت دیں تو بچے ہر قسم کی برائیوں سے بچ سکتے ہیں، پروفیسر عزیز احمد نے کہا کہ ٹیکنالوجی بہبود کا کام کرتی ہے اسلئے اسکا صحیح استعمال ضروری ہے آخر میں پرنسپل روزی مند خان دانش نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور باور کرایا کہ آئندہ کیلئے ہر قسم علمی ادبی اور مالی قربانی کیلئے تیار ہوں اسی طرح تقاریب سے بچوں اور ان کے والدین میں آگہی آسکتی ہے، ٹیکنالوجی ایک مفید ایجاد ہے لیکن اس سے مثبت استفادہ کرنا چاہیئے،علم طاقت ہے، والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں کو جماعت دہم تک موبائل سے دور رکھیں۔
1,204 total views, no views today



