مینگورہ،انتظامیہ کی جانب سے رکشوں کی پکڑدھکڑکے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ،پکڑے گئے رکشوں کو چھوڑنے اورکارروائی ختم کرنے کا مطالبہ،گذشتہ روز مینگورہ میں رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورجلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے عصمت علی،رفیق،نثاراحمداوردیگرڈرائیوروں نے کہاکہ گذشتہ کئی ہفتوں سے انتظامیہ کی جانب سے رکشوں کی پکڑدھکڑ کاسلسلہ جاری ہے اوراب تک تین سے زائد رکشے پکڑکر بند کردئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ رکشے نہ صرف رجسٹرڈہیں بلکہ یہ ہماراذریعہ معاش بھی ہیں جس کے ذریعے ہم رزق حلا کمارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ مینگورہ میں موجود غیررجسٹرڈ رکشوں پرہاتھ نہیں ڈالاجاتا مگر صرف ہمارے رکشے پکڑے جارہے ہیں جو ہمارے ساتھ سراسرزیادتی ہے،انہوں نے کہاکہ حکام ہمارے حال پر رحم کرتے ہوئے ہمارے رکشے چھورڈدیں اوریہاں پر موجود غیررجسٹرڈرکشوں کے خلاف مہم شروع کریں ،اس موقع پر ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کے حق اوررکشہ یونین کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔
709 total views, no views today


