لاہور(این این ائی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں حکومت، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈامیگریشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
874 total views, 2 views today
Comments