سوات(سوات نیوز)خیبر پختونخواہ بار کونسل کے وائس چیئرمین اور معروف قانون دان سعید خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 11,10,9دسمبر کو صوبہ بھر میں وکلاء عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کرینگے‘ 14دسمبر تک مطالبات پورے نہیں ہوئے تو اُس کے بعد آئندہ کا لائحہ کا اعلان کیا جائیگا‘ حکومت فوراً سی پی سی اور نارکاٹکس قانون میں جو ترمیم کی گئی ہے‘ وہ واپس لیں‘ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے خیبر پختونخواہ کے تمام بار ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
955 total views, no views today
Comments



