سوات (سوات نیوز)جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سوات سید اشفاق انورنے ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن کا اغاز کیاتھا۔جس کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ رات کبل پولیس نے ناکہ بندی کے دوران سمگلر احسان اللہ سکنہ ملیگاہ سے 12عدد سلیپربرآمد کئے۔اسی طرح کالا م پولیس نے گاڑی سے 3عدد سلیپربرآمدکی، پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی۔ڈی پی او سوات نے خبر دار کیا ہے کہ درختوں کے کٹائی میں ملوث افراد اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی جا ری رہے گی اور جو لوگ جنت نظیر وادی سوات کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اُن کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی اور ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائیگی۔
1,160 total views, no views today
Comments



