سوات (سوات نیوز)سوات کے بیشتر پولیس سٹیشنز پر جونیئر ایس ایچ او کی تعیناتی کا انکشاف، کچھ غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے، امن و امان کی صورتحال کنٹرول سے باہر وزیر اعلی محمود خان کے آبائی ضلع سوات کے بیشتر پولیس سٹیشنوں میں جونیئر اور سفارشی ایس ایچ اوز تعینات کر دئے ہیں ہے جو اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور ان علاقوں میں جرائم کی شرح بڑھتی جا رہی ہے اور عوام غیر محفوظ ہوگئے ہیں زرایع کے مطابق ان میں بعض ایس ایچ اوز غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے اور راتوں رات امیر پتی بننے کے خو اب بھی دیکھ رہے ہیں، مقامی لوگوں نے فوری طور پر ارباب و اختیار سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سوات میں بے پناہ قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والا امن پولیس میں چند کالی بھیڑیوں کے وجہ سے داو پر لگا ہے اسلئے ان کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو ان کالی بھیڑیوں سے نجات دلائی جائیں۔
1,015 total views, 2 views today