سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں موسم سرما کی بارشیں اور سیاحتی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، وادی کے حسین ترین علاقوں مہوڈنڈ ، کالام ، اتروڑ سمیت مالم جبہ اور دیگر مقامات پر گزشتہ رات سے برفباری جاری ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے ، لوگوں نے گرم کپڑوں اور کمبل کا استعمال بڑھا دیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
680 total views, 2 views today
Comments