سوات ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سوات کے صدر علی رحمن نے کہا ہے کہ حکومت کلرکوں اور تمام تر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کریں ، کلرکوں کے غیر قانونی تبادلوں سے گریز کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ایپکا سوات کے آئندہ ممکنہ انتخابات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس سے نائب صدر برکت علی ، سینئر نائب صدر مشتاق احمد خان ، ملک فضل سبحان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ کلرک برادری اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں اور آئندہ انتخابات کو بھی ذہن میں رکھیں ، اس موقع پر صدر علی رحمن اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں کی جدوجہد کو سراہا گیا ، اجلاس میں سوات بھر کے تمام تحصیلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ، جبکہ صدر علی رحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کیلئے کلرکوں اور دیگر ملازمین کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت فوری طور پر کلرکوں کے جائز مطالبات اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر غور کرے ، ٹائم سکیل سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ملازمین کو مزید احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ جلد اس سلسلے میں مرکزی اور صوبائی قائدین کی ہدایت پر مزید لائحہ عمل طے کرینگے ۔
878 total views, no views today


