مینگورہ (سوات نیو) خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے جاری آپریشن کلین اپ میں تیزی،رحیم آباد، کانجواور بریکوٹ میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون، عطائیوں کے درجنوں غیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل،متعدد غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو رجسٹریشن اور تجدید کیلئے نوٹس جاری۔ متعددعطائی مذموم دھندہ عارضی طور پربند کرکے منظر سے غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں عطائیت کے انسان دشمن دھندے میں ملوث عطائیوں کے جاری آپریشن کلین اپ کے تحت خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان اور انسپکٹر محمد افضل عابد پر مشتمل ٹیم نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ا بریکوٹ ا نعم ناصر کے ہمراہ بریکوٹ میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران ہومیو کے بجائے ایلوپتھک طریقہ علاج پر نیچرل ہیلتھ کلینک،خان میٹرنٹی ہوم کلینکل لیبارٹری،عقیب ڈینٹل کلینک،فوجی میڈیکل کلینک، کلینک حکیم ڈاکٹر رشید احمد کوغیر مجاز افراد کے پریکٹس پر سیل کرکے بند کیا گیا جبکہ ایچ سی سی ٹیم نے رحیم آباد، کانجواور دیگر علاقوں میں کاروائی کرکے ذیشان سکین اینڈ لیزر کلینک، زریاب ہیلتھ کئیر کلینک اینڈ لیبارٹری، مروان ڈینٹل کلینک، ناصر ہیلتھ کلینک کو غیر متعلقہ افراد کے پریکٹس کے پاداش میں سربمہر کرکے بند کردیا ہے جبکہ خان میٹرنٹی ہوم، ہومیو ڈاکٹر ناصر احمد، چیف کلینکل لیبارٹری اینڈ ای سی جی،شوکت کلینکل لیبارٹری، نیو مارڈرن کلینکل لیبارٹری،ٹاون کلینکل لیبارٹری کورجسٹریشن وتجدید کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
824 total views, 2 views today