دبئی(این این ائی )سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق میرے کیس کو سننا ضروری نہیں ہے، اس کیس کو صرف کچھ لوگوں کی میرے خلاف ذاتی عداوت کی وجہ سے بنایا گیا اور سنا گیا۔ اپنی سزا کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت جو فیصلہ سنایا وہ میں نے ٹی وی پر سنا، ایسے فیصلے کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی جس میں نہ ڈیفنڈنٹ کو اور نہ اس کے وکیل کو اجازت ملی ہوکہ وہ اپنے دفاع میں بات کرسکے۔
1,595 total views, no views today
Comments



