ملتان(ان لائن)توہین رسالت کے مرتکب جنید حفیظ کو آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کاشف قیوم نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 6 لاکھ روپے مجموعی جرمانہ کا حکم سنا دیا.
جنید حفیظ کو سزائے موت سے بچانے کے لیے امریکہ سمیت کئی ممالک اور لبرل عناصر نے مطالبہ کیا تھا کہ اسے باعزت رِہا کیا جائے.
ہم سیشن جج کاشف قیوم کو اس دلیرانہ فیصلہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی غیرتِ ایمانی کے حامل ججز کو یہ کیس حتمی انجام تک لے جانے اور گستاخ رسول کو اس کی حقیقی سزا “موت” تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے.
1,170 total views, no views today
Comments



