سوات (پریس ریلیز)قائمقام ضلعی پولیس سربراہ بخت زادہ خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے ناسورکے خلاف جاری سخت ترین کریک ڈاون کے دوران لنڈاکے پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرکار نمبرBA.3152پشاور کو تلاشی کے لئے روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6947گرام چرس برآمد کی،پولیس نے ملزم سہیل خا ن ولد سبزعلی خان سکنہ آدمزئی کلے ضلع مہمند ایجنسی کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے تھانہ منتقل کر دیاگیاجبکہ موٹرکار بھی اپنے حراست میں لے لیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔عوام الناس نے سوات پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کی خدمت اور اقدامات پر اظہار اطمینان ظاہر کیا۔
1,216 total views, 2 views today
Comments