سوات (سوات نیوز)قائمقام ڈی پی او سوات بخت زادہ خان کے خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلور جہان عالم خان اور انکی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مال مسروقہ برامد،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی،عوام نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلور کے حدود میں مختلف گاڑیوں سے بیٹریاں چُرانے والا گروہ جوعرصہ 6مہینے سے چوری کے واردات میں ملوث تھا،ایس ایچ تھانہ منگلور جہان عالم خان نے سائنسی بنیادوں پر ٹریس کرکے دوافراد فضل غنی ولد فضل رحیم سکنہ گلی گرام،انور علی ولد سید رحیم سکنہ شاہدرہ مینگورہ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے چوری کردہ 15عدد بیٹریاں مختلف ساخت کے برامد کرکے مقدمہ درج کرلیا،علاقہ کے عوام نے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او جہان عالم اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی،ایس ایچ او جہان عالم کی تعیناتی کو سراہا او راس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس کے ساتھ ہر طرح کی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
1,062 total views, no views today



