سوات(سوات نیوز)سوات کے حلقہ پی کے 5 میں مختلف منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور ناقص میٹریل کا استعمال کرنے کا انکشاف ، عوامی حلقوں نے نیب سے انکوائری کرنیکا مطالبہ کردیا ، ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر حال ہی میں تعمیر ہونے والی سڑکوں میں ناقص میٹریل ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے ،جس میں لطیف اباد عثمان اباد اور طاہر اباد کی سڑکیں شامل ہیں،جس میں تارکول انتہائی ناقص ڈالا گیا ہے ،ایک ہفتہ قبل ڈالے گئے تارکول میں کھڈے پڑ گئے ہیں جبکہ تارکول بھی جگہ جگہ سے پھٹ گئی ہے ، عوامی حلقوں نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان منصوبوں کا معائنہ کریں اور ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں ۔
1,016 total views, 2 views today
Comments