رپورٹ: حمد نواز
پورے ملک کی طرح ضلع ملاکنڈ “سینٹ جارج چرچ” میں کرس مس کی تقریبات منعقد کی گئی۔جس میں ضلع ملاکنڈ،لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مسیح برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔چرچ چپل ملاکنڈ کو پھولوں اور لائٹوں سے سجایا گیا تھا ۔
سینٹ جارج چرچ ملاکنڈ کے پادری تیمور رضا کا کہنا تھا کہ عید خوشیاں باٹنے کا نام ہے۔اسی دن خوشی کا باٹنا چاہئے نہ کہ خوشیاں چھین لیا جائے۔تمام مذاہب کے لوگوں چاہئے کہ امن کے ساتھ اور بھائی چارے کے ساتھ رہے۔پاکستان پرُامن اور خوشحال ہوگا تو ہم سب خوشحال ہونگے۔
سینٹ جارج چرچ ملاکنڈ کے ساتھ ممبر شپ کے حوالے سے پادری تیمور کا کہنا تھا کہ یہاں ۶۰ تک خاندان نے اس چرچ کی ممبرشپ حاصل کیا ہے۔جس میں ضلع ملاکنڈ اور لوئر دیر کے لوگ شامل ہے
کرس مس منانے کیلئے بٹ خیلہ سے آئے ہوئے عظیم کا کہنا تھا کہ آج کے اپنے ان مسلم بھائیوں کیلئے دُعاگوہ ہوں جو مسیح برادری والوں کوعزت دیتا ہے اور مسیح برادری والوں ے ساتھ انتہائی مناسب روئیاں اختیار کرتا ہے۔
الیاس مسیح جو پیشے کے لحاظ سے سرکاری سکول ٹیچر ہے کہتے ہے کہ کرس مس کے موقع حکومت صرف تخوا ۲۵ دسمبر سے ہلے دیتی ہے باقی کچھ نہیں کرتی۔نہ صوبائی حکومت اور نہ ضلعی حکومت کے لوگ ہمارے پرگراموں میں شرکت نہیں کرتی۔حالانکہ گوئی بھی سرکاری افیسر ہمارے پاس آتےہیں تو ہم اس بہت عزت دیتے ہیں۔کرس مس ے دن کم ہر بااثر انسان کو چاہئے کے ہمارے پاس آئے اور ہمارے خوشیوں میں شریک ہوجائے۔
فرزان سلیمان کا کہنا تھا کہ کرمس کے دن ہم اپنے انا اور غرور کو ختم کرتے ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور محبت کرتے ہے۔اس دن ہم اپنے خدا کو خوش کرنا ہے خدا ی خوشی انسانوں کو خوش کرنے میں ہے۔آج کے دن جس کے پاس کپڑے نہ ہو تو ہم کپڑے دیتے ہیں اور جس کو کھانا میسر نہ ہو اس کو کھانا دیتے ہیں۔
پروگرام کے آخر میں لفٹنٹ کرنل مجتبہ نے کیک کاٹا اور پوپ تیمور رضا نے پاکستان کی سامیت اور ترقی کیلئے دُعا کی۔
1,668 total views, 2 views today