سوات (سوات نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن، دیگر حساس اداروں، دیر سکاؤٹس،مقامی پولیس کے کامیاب کاروائی دہشت گرد ٹارگیٹ کلر گرفتار،ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا طاہر ایوب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 18دسمبر 2019 کو بمقام گمبتے لال قلعہ میدان میں دہشت گردوں نے ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں فرمان اللہ نمبر 2327 اور مکرم نمبر197 پر اسلحہ اتشین سے فائرنگ کرکے دونوں اہلکاروں کو شہید کئے تھے اور شہیداہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی چھین کر اپنے ساتھ لے گئے تھے،واقعے کے بعد سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ علت 46مورخہ18-12-019 جرم 404-7ATA-302-353 درج کرکے تفتیش شروع کیا تھا، دوران تفتیش جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے دیگر حساس د اداروں، دیر سکاؤٹس، ضلع پولیس دیر لوئر نے علاقے گمبتے مرخنی لال قلعہ میں مشترکہ کاروائی کرتے دو بامسلحہ دہشت گردو ٹاگیٹ کلرحمید اللہ عرف محمد زین اللہ سکنہ گمبتے میدان اور اسامہ سعید عرف سعید خان ولد محمد سعید سکنہ رحمان کالونی اوچ دیر لوئر کو گرفتار کرکے انکے نشاندہی پر جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر الہ قتل پستول اور شہید اہلکاروں کا چھینا ہواا سلحہ سرکار کلاشنکوف جہاں چھپائے رکھے تھے بھی برآمد کرلئے، دہشت گرد گرفتار ملزمان کو بغرض مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کرلئے ہیں، یادرہے کہ مذکورہ ملزمان دیگر مقدمات میں بھی ملوث تھے۔
1,040 total views, no views today



