سوات (سوات نیوز)ضلع سوات جیسے سیاحتی علاقہ میں صنعتی ترقی ناگزیر ہے یہاں پر جتنا قدرتی حسن ہے اور اسکی وجہ سے سیاح یہاں آتے ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ یہاں صنعت لگائی جائے تاکہ یہ پسماندہ علاقہ بھی ترقی کر سکے ان خیالات کا اظہار سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے فنانس ڈائریکٹر عبدالکبیر خان نے سوات میں ایس آئی ڈی بی کے ریٹائرڈ ملازمین اور دستکاری سنٹروں کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ سوات میں صنعت لگانے کے لیے ایس آئی ڈی بی لائحہ عمل طے کر رہی ہیں۔ تاکہ یہاں پر باقاعدہ ایک صنعتی زون قائم ہو اور لوگ سیاحت کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار بھی کریں، انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین سے بات چیت میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سینئرزکہ نقش و قدم پر چلیں اور ادارے کو ایک منفرد مقام دلائیں۔
2,270 total views, no views today



