سوات (سوات نیوز)سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ، 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا کالام اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی دس تک گر گیا علاقے سے بڑی تعداد میں مکینوں کی نقل مکانی،سہولیات نہ ہونے سے عوام مشکلات سے دو چار،ٹھٹھرتی سردی نے اہل علاقہ کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے علاقے میں سینے، نمونیہ، کھانسی سمیت دیگر امراض نے بھی وبائی صورت اختیار کر لی ہے ادویات کی قلت اور صحت کی سہولیات ناپید، خون جام کرنے والی سردی نے پورے علاقے کو یخ بستہ بنا دیا، تفصیلات کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور علاقے میں یخ بستہ ہواؤں نے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے جبکہ سردی کی شدت کے باعث لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کر دی ہے بالائی علاقوں سے عوام نے میدانی علاقوں کا رُخ کر لیا ہے ان علاقوں سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق اس وقت علاقے میں سردی کیوجہ سے عوام مختلف امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر سینے، کھانسی، نمونیا جیسے امراض شامل ہیں عوام کیلئے طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اس صورتحال کیوجہ سے علاقے میں ادویات بھی ناپید ہو چکی ہے، حالیہ سردی نے سوات کا 20سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور کالام اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی دس تک گرچکا ہے دوسری جانب کہو ڈھنڈ اور دیگر علاقوں میں شدید برف باری کے وجہ سے راستے بندُہونے سے اشیائے خوردونوش کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے اور ہزاروں عوام اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں
750 total views, no views today



