بریکوٹ (ریاض احمد سے)اسٹنٹ کمشنر بریکوٹ عباس خان افریدی نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل باہمی مشاورت جر گہاور قانون کے دائر ے میں حل کر یں گے۔ گراں فروشی، گندگی کے مر تکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر یں گے۔ تاجر برادری اشیاء خوردنوش سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کیا کر یں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بریکوٹ سب ڈویژن میں چارج سنھبالتے ہی میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی کے ساتھ زیادتی کے حق میں ہر گز نہیں، عوام کو ریلف دینا اور عوام کو درپیش مسائل جو ہمارے دائر ہ اختیار میں ہو بروقت حل کرنا فرائض منصبی میں شامل ہیں۔انہون نے کہا کہ علاقے میں بعض درپیش مسائل اور فریقین کے مابین جر گہ کے زریعے مسائل حل کرنا پختوں قوم کے روایات ہیں۔ علاقے کے تمام عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ انتظامی امور کے لحاظ سے سب ڈویثرن بریکوٹ ایک ماڈل سب ڈویثرن بنا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے۔ بہتر پر امن اور مہذب معاشرے کے قیام میں میڈیا کا اہم کردار ہے، صحافی بھی اس معاشرے کا حصہ ہے صحافیوں کے زمہ داری ہے مثبت اور حقیقت پر مبنی رپورٹینگ کر کے علاقائی مسائل بہتر انداز میں اجاگر کر یں۔
1,140 total views, no views today



