کراچی(این این ائی ) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہورہی ہیں۔ سیاستدانوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ 2 ماہ سے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ حریم شاہ نے پاکستانی میڈیا کی توجہ اس وقت حاصل کی جب ان کی دفتر خارجہ میں گھومنے پھرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔لیکن شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ کی لائیو کال کی ویڈیو نے پاکستان میں ہنگامہ مچادیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بھی حریم شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ سیاسی وزرا کے ساتھ اسکینڈل کے باعث حریم شاہ پاکستان کی متنازع ترین خاتون بن چکی ہیں یہاں تک کہ انہیں دوسری قندیل بلوچ کہا جارہاہے ۔حال ہی میں حریم شاہ نے ایک ویب سائٹ کو دئیے جانے والے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کسی کی دھمکیوں میں آنے والی نہیں اور نہ ہی کسی سے ڈرتی ہیں۔ میزبان کی جانب سے پوچھنے پر کہ آپ اور آپ کی دوست صندل خٹک اس وقت پاکستان میں ہی ہیں جس پر حریم شاہ نے کہا اس وقت ہم دونوں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہے
1,125 total views, 2 views today