بریکوٹ (ریاض احمد) پی ٹی ائی حلقہ پی کے 6کے انفارمیشن سیکرٹری اسد علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کی محکمہ معدنیات میں کارگردگی قابل ستائش ہے، قلیل مدت یعنی سولہ مہینوں میں محکمہ معدنیات کی ریونیو سو فیصد بڑھا دی،پچھلے دور میں ہاوسنگ میں بہترین کارگردگی دکھانے پر اب عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے دلی خواہش پر انہیں ہاوسنگ کی وزارت دوبارہ سونپ دی گئی جس پر ہم پارٹی قائدین کے بے حد مشکور ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہر دلعزیز صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے قلیل مدت میں محکمہ معدنیات کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، معدنیات کی ریونیو کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کا ن کنی کو نوے فیصد کنڑول کیا گیا ہے، معدنیات میں نئے ترمیم کے ذریعے ضم شدہ اضلاع کے عوام کو آنر شپ کا حق دیدیاگیا جو کہ قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پچھلے پچاس سال میں 1208کانوں کو لیزپردیئے گئے تھے جبکہ سولہ مہینوں کے قلیل عرصے میں ڈاکٹر امجد علی نے چودہ سو کانوں کو لیز پر دے کر ریکارڈ بنایا،غیر قانونی کان کنی میں ملوث چودہ سوافراد کے خلاف ایف ائی آزخلاف درج کئے گئے،محکمہ معدنیات سے رشوت کلچر کا مکمل خاتمہ کرکے محکمے کو کرپشن فری بنایا،محکمہ معدنیات میں درجنوں کالے بھیڑوں کے خلاف کاروائی کی گئی جوکہ بڑی تبدیلی ہے، قلیل مدت میں ایسے کارنامے انجام دینے والے ڈاکٹر امجد علی کو عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی دلی خواہش پر اب ہاوسنگ کی وزات دے دی جوکہ خوش ائند بات ہے، انشاء اللہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی محکمہ معدنیات کے ساتھ ساتھ اب ہاوسنگ کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
710 total views, no views today



