سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی علاقوں وادی کالام مالم جبہ اور مہوڈنڈ سمیت دیگر علاقوں میں کل سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،
مقامی لوگوں کے مطابق کالام میں تین ، مالم جبہ میں تین ، مہوڈنڈ میں چار ، اتروڑ میں تین، سنگر میں ایک شانگلہ ٹاپ پر ایک فٹ تک برف پڑچکی ہے، مقامی لوگوں کے مطابق اتوار سے شروع ہونیوالی برفباری پیر کی رات تک جاری رہی ، جس کی وجہ سے بیشتر راستے بند رہے ، مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ سیاحوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ برفباری سے بند سڑکیں کھولنے کیلئے فی الفور انتظامات کریں۔
1,416 total views, no views today
Comments



