اسلام آباد(این این ائی )بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ خارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 11 جنوری کو لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اشتعال انگیزی اور سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارتی ناظم الامور گوراو اہلوالیا کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک زاہد حفیظ چودھری نے طلب کیا، اور بھارت کی طرف سے 11 جنوری کو کوٹ کوٹہ اور کریلا سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا۔ ڈی جی ساوٴتھ ایشیا زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی ناظم الامور گورو اہلوالیا کو احتجاجی مراسلہ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کی طرف سے 2017 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران بھارت کی جانب سے سیکڑوں بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی کی جانب سے تسلسل سے شہری آبادیوں کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنایا جارہا ہے، اور 11 جنوری کو بھی بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے چوکی گاوٴں کے 24 سالہ محمد اشتیاق شہید ہوگئے۔
934 total views, 2 views today