سوات(سوات نیوز)سوات میں شدید برفباری کے بعد برفانی چیتے کی دیہات میں امد ، دو افراد حملہ سے زخمی ایک کتا ہلاک ۔ تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ کمیل سربانڈا کے عوام کے مطابق دن کے وقت پہاڑی جنگلی چیتے نے ابادی میں گھس کر دو افراد پر حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے جبکہ سامنے انے والے کتے کو چیتے نے ہلاک کردیا ۔ مقامی ابادی نے اطلاع ملنے پر چیتے کو گھیر کر ہلاک کردیا ۔ مقامی افراد کے مطابق چیتا مزید افراد پر حملہ اور کرنے کی کوشش کررہاتھا اس لئے ہلاک کیا ۔ مقامی افراد کے مطابق حملہ کرنے والے دو چیتے تھے جن میں سے ایک واپس پہاڑوں میں چترال کی طرف بھاگ گیا ۔مقامی لوگوں نے چیتے کی ویڈیو بھی بنا دی ۔ مزید تفصیلات ویڈیو میں دیکھیں۔
1,017 total views, 2 views today
Comments