سوات (سوات نیوز)سوات کے دارالخلافہ سیدو شریف کے علاقہ اخون با با میں فورسز کی وردی میں ملبوس نقاب پوش ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو لوٹ لیا ڈاکووں لاکھوں روپے کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لے اڑے۔ مالک مکان شہر یار نے پولیس سٹیشن سیدوشریف میں ایف ائی ار درج کرلی نے مالک مکان کا کہنا یے کہ گذشتہ شب ان کے گھر کی گھنٹی بجی۔ جب وہ باہر نکلے، تو آرمی کی وردی میں پانچ افراد کھڑے تھے جن میں ایک کے ساتھ پستول اور چار افراد کے پاس کلاشنکوف تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سرچ آپریشن کرنا ہے، جس کے بعد وہ گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو کمرہ میں بند کردیا۔مالک مکان کے مطابق ڈاکو خود اردو میں بات کر رہے تھے۔ کافی دیر بعد جب خاموشی ہوئی اور ہم باہر نکلے، توڈاکو نہیں تھے اور گھر میں موجود تقریبا 28 تولہ سونے کے زیورات اور نقدی اور دیگر سامان لے کرڈاکو فرار ہوچکے تھے۔ سیدو شریف پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
1,112 total views, no views today



