مینگورہ،الجزیرانیوزچینل کی ٹیم کے اغواء کے خلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ،صحافیوں کی بازیابی اورتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات پریس کلب کے صحافیوں نے مصرمیں الجزیرانیوزچینل کے تین صحافیوں کے اغواء کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر صحافیوں کی بازیابی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے،
اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین رشیداقبال،جنرل سیکرٹری محبوب علی ،سوات یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری شیرین زادہ اوردیگرنے کہاکہ صحافیوں کو اغواء اورہراساں کرناآزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے مگر صحافتی برادری ایسے حربوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی بلکہ قلم کے ذریعے ملک وقوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی،انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی صحافیوں کے ساتھ ایسے ناخوشگوار واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر کسی بھی حکومت نے اس واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے،آخر میں مظاہرین نے الجزیرانیوزچینل کے صحافیوں کو بازیاب کرانے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
469 total views, no views today


