سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے صدر عبدالغفور 6 ماہ پرانے ایف ائی ار میں تیمر گرہ جیل منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ریاستی اداروں کیخلاف نعرہ بازی کرنے پر متعدد پی ایم ایل ن کے رہنماوں کیخلاف ایف ائی ار مینگورہ پولیس سٹیشن میں درج کی گئی تھی ، جس میں عبدالغفور کو بھی نامزد کیا گیا ، ذرائع کے مطابق دو دن تک غائب رہنے کے بعد اب ن لیگ کے صدر عبدالغفور کو تیمرگرہ جیل منتقل کیا گیا ہے ،
ن لیگ کے صدر گزشتہ دن پولیس سٹیشن کبل سے غائب ہوگئے تھے جس کی بازیابی کیلئے پی ایم ایل ن کے کارکنوں او رہنماوں نے شٹرڈاون ہڑتال اور مظاہرے شروع کئے تھے۔ جبکہ اج سوات پریس کلب میں پارٹی موقف کا اعلان بھی کیا گیا ۔
1,521 total views, no views today
Comments



