سوات(سوات نیوز)تندور برادری کا روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ،انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی،گزشتہ روز تندو ر ایسوسی ایشن ضلع سوات کے صدر لیاقت علی نے ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقات کی،اس موقع پر اے سی بابوزی عامر علی شاہ،اے اے سی جواد خان،اور محکمہ فوڈ کے افسران بھی موجود تھے لیاقت علی خان نے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ عوام کو اسی قیمت پر روٹی فراہم کرینگے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعاون بھی اپ لوگوں کے ساتھ ہوگا انہوں نے کہا کہ سوات میں اٹے کا کوئی بحران نہیں ہے اور اپ لوگوں کے ڈیمانڈ سے بھی زیادہ سرکاری نرخ پر اٹا فراہم کرینگے اور کسی بھی صورت بحران پیدا نہیں ہونگے اس موقع پر پرانے ریٹ پر روٹی کی فروخت کا عزم کیا گیا۔
820 total views, no views today



