سوات ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیری برائے سیاحت امجد خان افریدی نے کہا ہے کہ سوات میوزیم کے افتتاح سے یقیناًیہاں پر سیاحت کو فروغ ملے گا ، تاہم سوات اور پورے صوبے میں جہاں پر بھی سیاحت کے مواقع موجود ہیں وہاں پر خصوصی اقدامات او سیاحت کو فروغ دی جائیگی ، ان خیالات اظہارا نہوں نے سوات میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان کے پی کے اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ ملائشیاء ، دوبئی اور ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا کی 70 فیصد معیشت سیاحتی آمدن پر مشتمل ہے ، ٹورازم کا رپوریشن خیبر پختونخواہ ہمیشہ سیاحتی سرگرمیوں اور سیاحتی فیسٹول کا انعقاد کرتی رہی ہے اور کرتی رہیگی ، صوبائی مشیر نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت سیاحتی مقامات پر بنیادی انفراسٹریکچر ، ترقی اور بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے ، ملم جبہ ریزارٹ کی اصل حالت میں بحالی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ایک مضبوط اور مشہور کمپنی سام سنگ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ، جس کے پہلے مرحلے میں چیئرلفٹ بحال کی جائیگی اور دوسرے مرحلے میں ہوٹل تعمیر کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ اس طرز پر افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پیتھام کے ذریعے پیشہ روانہ ہنر مندی کے مزید کو رسز کا اہتمام کیا جائیگا ، تاکہ سوات کو ایک بار پھر پاکستان کا سوئیٹزرلینڈ بنایا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹورازم کا رپوریشن اور پیتھام ملکر کام کا آغاز کریگی ، تاکہ ہمارے صوبے اور ملک میں بھی سیاحت معاشی ترقی کی ضامن بن سکے ۔ اس موقع پر پیتھام سوات کے انچارج حرمت یاب خان نے پیتھام کے حوالے سے مشیر وزیر اعلی امجد افریدی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیتھام سیاحت کی فروغ کیلئے سوات کی بے روز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تربیت دیکر اندرون و بیرونی مملک میں روز گار کی موقع دیتے ہیں۔
748 total views, no views today


